
فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) کی آکشن کمیٹی اور آکشن مینجمنٹ کمیٹی کا مشترکہ اجلاس آج بروز جمعہ 13 جون 2025 کو منعقد ہوا۔اس اجلاس میں کئی اہم معاملات زیر غور آئے، جن میں سرفہرست 14 مئی 2025 کو ہونے والے گزشتہ اجلاس کی کارروائی کی توثیق شامل ہے۔ اس کے علاوہ 18 اور 19 جون2025 کو متوقع آکشنکے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس اجلاس میں آکشن کمیٹی نے مارکیٹ صورتحال کے مطابق اقدامات کرنے، انویسٹرز میٹنگ اور فرینڈلی ماحول بنانے کی کی ہدایات جاری کی۔ اس کے علاوہ آکشن کمیٹی نے یہ واضح کیا کہ بجٹ ریلیف بھی اس آکشن پر لاگو ہوگا۔اجلاس میں آئندہ آکشن میں پیش کیے جانے والے کمرشل پلاٹس کے لیے ریز رو قیمتیں بھی حتمی طور پر طے کی گئیں، جو آکشن کمیٹی کی تشکیل کردہ ذیلی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں منظور کی گئیں۔ اجلاس میں دیگر اہم امور بھی چیئر پرسن کی اجازت سے پیش کیے گئے۔ ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ اتھارٹی نے اور اگر ینڈے ہیکٹر ای – 11 اسلام آباد میں صبح 10 بجے 18 اور 19 جون 2025 کو ہونے والے گرینڈ آکشن کو کامیاب بنانے کے سینئر افسران کو سخت محنت کی ہدایت کی