وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سرکاری ملکیتی اداروں اور املاک کی نجکاری کے عمل پر پیش رفت کا جائزہ اجلاسغیر فعال سرکاری ملکیتی اداروں اور املاک کی نجکاری ملکی معیشت کی بہتری، قومی خزانے پر بوجھ کم کرنے اور معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے انتہائی اہم ہے، وزیراعظمخسارے میں چلنے والے سرکاری ملکیتی اداروں کی نجکاری سے قومی وسائل کو عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کرنے کے مواقع ملیں گے، وزیراعظموزیراعظم نے ہدایت کی کہ سرکاری اداروں کی نجکاری کا عمل مزید تیز کیا جائے اور تمام منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔ قانونی رکاوٹوں کو نجکاری کے عمل میں تاخیر کا سبب نہ بننے دیا جائے اور ان کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں، وزیراعظموزیراعظم نے ہدایت کی کہ نجکاری کے لیے مزید خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی بھی نشاندہی کی جائے جنہیں اس عمل میں شامل کیا جا سکے۔ اجلاس میں نجکاری کمیشن کے زیرِ عمل سرکاری اداروں کی نجکاری سے متعلق پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیااجلاس کو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) بشمول آئیسکو، لیسکو، گیپکو اور دیگر اداروں کی نجکاری کے عمل پر بریفنگ دی گئیزرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ اور اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کی نجکاری سے متعلق پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیااجلاس کو بتایا گیا کہ نجکاری کے تمام جاری منصوبے طے شدہ شیڈول کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیںاجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی (P3A) سے متعلق امور بھی زیرِ غور آئے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اصلاحاتی پالیسی کے تحت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کو نجکاری کمشن میں ضم کرنے کا بل پارلیمنٹ میں منظوری کے لئے پیش کردیا گیا ہے۔ اصلاحات کےبعد اتھارٹی کا کردار مشاورتی (ایڈوائزری) سے تبدیل ہو کر منصوبوں پر عملدرآمد کا ہو جائے گا۔ بریفنگاس وقت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی 1352 ارب روپے کے 15 منصوبوں پر کام کر رہی ہے، جن میں ایم 6، ایم 13، ایم 10، گرو نانک ایکسپریس وے، قصر ناز اور کراچی انڈسٹریل پارک شامل ہیں۔ بریفنگاجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، اعظم نذیر تارڑ، محمد اورنگزیب، احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی، نجکاری سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر محمد فاروق ستار اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔

